دوسری شادی پر ہونے والے مشہور اعتراضات - شکیبؔ احمد
سالوں سے جو "دلائل" سامنے آئے ہیں یہ ان سے آگے نہیں بڑھے، چنانچہ یہ میرے تجربے اور مشاہدے پر منحصر ایک جامع لسٹ ہے۔ اگر کوئی اعتراض ذہن سے نکل گیا ہو تو یاد آتے ہی شامل کر لوں گا۔ اللہ حامی و ناصر ہو۔ (شکیب) پھر دیکھتے ہیں اپنے ابا/داماد/بہنوئی/خاوند کی کرواؤ پھر دیکھتے ہیں پہلے ایک کر کے دیکھ لو پھر دیکھتے ہیں پہلے خود تو دو کر کے دیکھ لو پھر دیکھتے ہیں اتنی ہی ضروری تھی تو پھر آدم کے لیئے صرف ایک حوا کیوں پیدا کی گئی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فاطمہ رضی اللہ عنہا پر سوکن لانے سے کیوں منع کیا گیا؟ حضرت خدیجہ کے ہوتے دوسری شادی کیوں نہ کی؟ فلاں پیر صاحب نے کیوں نہیں کی؟ آپس کی نصیحتیں ہمیں خود ہی دوسری بننے پر راضی نہیں ہونا چاہیے عورتیں کوئی اتنی جنس کی بھوکی نہیں بیٹھی ہوئیں خود نوکری کر سکتی ہیں۔ دوسروں کا گھر خراب کرنے کی ضرورت نہیں طعنے خود تو دو تین کر کے گھر تباہ کر لیا اب دوسروں کا تباہ کرنے پر تلا ہے عدل نہ کر سکو تو ایک ہی کرو "بمقابلہ" اور عدل ہرگز نہ کر سکو گے۔ ایک تو سنبھالی نہیں جاتی/حقوق پورے نہیں ہوتے/ایک تو مطمئن ہو جائے پہلے باقی سنتیں پوری کر لو...