Posts

Showing posts with the label Article

تعدد ازدواج ؛حکم ہے یا اجازت؟ - مولانا ندیم الواجدی

تعدد ازدواج یعنی مسلم مرد کے لئے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے خلاف بھی عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے اور عدالت نے اس معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے حکومت سے اس کا موقف بھی دریافت کرلیا ہے، اندیشہ یہ ہے کہ تین طلاق کی طرح حکومت اس معاملے کو بھی انتخابی ایشو بنائے گی، اگرچہ اسلام میں کثیر زوجگی لازمی نہیں ہے، تاہم اس کی اجازت دی گئی ہے، کوئی بھی مرد ایک سے زائد شادی کرسکتا ہے، شریعت نے چار بیویوں کی گنجائش رکھی ہے، لیکن ہندوستان میں بہت کم مسلمان مرد ایسے ہوں گے جنھوں نے ایک سے زائد شادی کررکھی ہوگی، تین اور چار بیویاں رکھنے والے تو نہ ہونے کے برابر ہیں، ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق محض سولہ لاکھ مسلم خواتین ایسی ہیں جو دوسری بیوی کی حیثیت سے رہ رہی ہیں، جب کہ ایک کڑوڑ ہندو خواتین دوسری بیوی کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں، حالاں کہ ہندو میرج ایکٹ ۱۹۵۶ء کی رو سے کوئی ہندو پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی نہیں کرسکتا، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اس کو جرم مانا جائے گا اور سزا دی جائے گی، جب کہ شریعت ایکٹ ۱۹۳۷ء کی رو سے مسلمان ایک سے زائد نکاح کرسکتا ہے، اب تک اس ایکٹ پر عمل ہورہا تھا، موجودہ حکومت ...