Posts

Showing posts from July, 2021

دوسری شادی پر ہونے والے مشہور اعتراضات - شکیبؔ احمد

سالوں سے جو "دلائل" سامنے آئے ہیں یہ ان سے آگے نہیں بڑھے، چنانچہ یہ میرے تجربے اور مشاہدے پر منحصر ایک جامع لسٹ ہے۔ اگر کوئی اعتراض ذہن سے نکل گیا ہو تو یاد آتے ہی شامل کر لوں گا۔ اللہ حامی و ناصر ہو۔ (شکیب) پھر دیکھتے ہیں اپنے ابا/داماد/بہنوئی/خاوند کی کرواؤ پھر دیکھتے ہیں پہلے ایک کر کے دیکھ لو پھر دیکھتے ہیں پہلے خود تو دو کر کے دیکھ لو پھر دیکھتے ہیں اتنی ہی ضروری تھی تو پھر آدم کے لیئے صرف ایک حوا کیوں پیدا کی گئی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فاطمہ رضی اللہ عنہا پر سوکن لانے سے کیوں منع کیا گیا؟ حضرت خدیجہ کے ہوتے دوسری شادی کیوں نہ کی؟ فلاں پیر صاحب نے کیوں نہیں کی؟ آپس کی نصیحتیں ہمیں خود ہی دوسری بننے پر راضی نہیں ہونا چاہیے عورتیں کوئی اتنی جنس کی بھوکی نہیں بیٹھی ہوئیں خود نوکری کر سکتی ہیں۔ دوسروں کا گھر خراب کرنے کی ضرورت نہیں طعنے خود تو دو تین کر کے گھر تباہ کر لیا اب دوسروں کا تباہ کرنے پر تلا ہے عدل نہ کر سکو تو ایک ہی کرو  "بمقابلہ"  اور عدل ہرگز نہ کر سکو گے۔ ایک تو سنبھالی نہیں جاتی/حقوق پورے نہیں ہوتے/ایک تو مطمئن ہو جائے پہلے باقی سنتیں پوری کر لو...

تعدد ازدواج ؛حکم ہے یا اجازت؟ - مولانا ندیم الواجدی

تعدد ازدواج یعنی مسلم مرد کے لئے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے خلاف بھی عدالت میں عرضی داخل کی گئی ہے اور عدالت نے اس معاملے میں شنوائی کرتے ہوئے حکومت سے اس کا موقف بھی دریافت کرلیا ہے، اندیشہ یہ ہے کہ تین طلاق کی طرح حکومت اس معاملے کو بھی انتخابی ایشو بنائے گی، اگرچہ اسلام میں کثیر زوجگی لازمی نہیں ہے، تاہم اس کی اجازت دی گئی ہے، کوئی بھی مرد ایک سے زائد شادی کرسکتا ہے، شریعت نے چار بیویوں کی گنجائش رکھی ہے، لیکن ہندوستان میں بہت کم مسلمان مرد ایسے ہوں گے جنھوں نے ایک سے زائد شادی کررکھی ہوگی، تین اور چار بیویاں رکھنے والے تو نہ ہونے کے برابر ہیں، ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق محض سولہ لاکھ مسلم خواتین ایسی ہیں جو دوسری بیوی کی حیثیت سے رہ رہی ہیں، جب کہ ایک کڑوڑ ہندو خواتین دوسری بیوی کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں، حالاں کہ ہندو میرج ایکٹ ۱۹۵۶ء کی رو سے کوئی ہندو پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی نہیں کرسکتا، اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اس کو جرم مانا جائے گا اور سزا دی جائے گی، جب کہ شریعت ایکٹ ۱۹۳۷ء کی رو سے مسلمان ایک سے زائد نکاح کرسکتا ہے، اب تک اس ایکٹ پر عمل ہورہا تھا، موجودہ حکومت ...

دوسری شادی - داعی قرآن مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید

 دوسری شادی اسلامیاتمضامین ومقالات On دسمبر 23, 2018 دوسری شادی | Online Urdu News Portal | Urdu News Paper (baseeratonline.com)  Share تحریر:داعی قرآن مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہید   بسم اللہ الرحمن الرحیم قال اللہ تعالی : فانکحوا ما طاب لکم من النساء مثنیٰ وثلٰث وربٰع (القرآن) (پس تم نکاح کرو ان عورتوں سے جو تمہیں پسند ہوں دو دو، تین تین اور چار چا ر) 17 فروری بروز جمعرات لاہور میں جامعہ منظور الاسلامیہ کے استاذ حدیث اورحضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب زید مجدھم کے خلیفہ مجاز صوفی محمد اکرم صاحب زید لطفہ کے ہاں مقیم تھا کہ صبح ناشتے کے موقع پر دوسری شادی کے موضوع پر بات چھڑ گئی ۔ ا س مجلس میں مولانا محمد اکرم صاحب کے علاوہ حضرت مولانا صوفی محمد سرور مجدھم کے بڑے صاحبزادے مولانا عتیق الرحمن صاحب ، سعودیہ میں بیس سال گزار کر پاکستان آئے ہوئے قاری عطاء الرحمن صاحب اور حافظ جی (صوفی محمد اکرم صاحب کے سسر) کے علاوہ چند دوسرے ساتھی بھی موجود تھے ، دوسری شادی کے موضوع پر سب سے زیادہ پر جوش اور مخلص قاری عطاء الرحمن صاحب تھے جن کے اخلاص کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے طے کر رکھا ہے ک...